پشاور کی انتظامیہ نے گاڑیوں میں تیز لائٹس کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے تاکہ ٹریفک حادثات سے بچا جا سکے۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پشاور کی انتظامیہ نے گاڑیوں میں تیز لائٹس کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق لیزر لائٹس اور موڈیفائیڈ ہیڈلائٹس کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی۔ ہائی بیم لائٹس کو ٹریفک حادثات کا سبب قرار دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ رات کے وقت تیز لائٹس انسانی جان کے لئے خطرہ ہیں۔
انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ ہائی بیم لائٹس کی خرید و فروخت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے اور خلاف ورزی کی صورت میں دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔















