ایشوریا رائے کی پہلی کمائی سے مداح حیران

ایشوریا رائے کی پہلی کمائی صرف 5,000 روپے تھی، آج بھارت کی امیر ترین اداکاراؤں میں سے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایشوریا رائے کی پہلی کمائی سے مداح حیران

ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے کی ابتدائی کمائی کا انکشاف ہوا ہے، جس نے ان کے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔ ایشوریا رائے نے 1994 میں مس ورلڈ کا ٹائٹل جیتا اور جلد ہی فلم انڈسٹری میں اپنے قدم جمائے۔

پروڈیوسر شیلندر سنگھ نے بتایا کہ ایشوریا رائے نے اپنی کیرئیر کی شروعات ایک کمرشل میں بیک گراؤنڈ آرٹسٹ کے طور پر کی تھی، جس کے تین اشتہارات کے عوض انہیں صرف 5,000 روپے ملے۔

آج ایشوریا رائے بھارت کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں شامل ہیں، جن کی مجموعی دولت تقریباً 900 کروڑ روپے ہے۔ وہ ہر فلم کے لیے تقریباً 10 کروڑ روپے چارج کرتی ہیں اور پریمیم انٹرنیشنل برانڈز کے لیے بھی کام کرتی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں