عالمی و مقامی منڈیوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی، سونا 25 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سونے اور چاندی کی قیمتوں میں عالمی اور مقامی منڈیوں میں مسلسل دوسرے روز نمایاں کمی دیکھی گئی۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 25 ہزار 500 روپے کم ہو کر 5 لاکھ 11 ہزار 862 روپے پر آ گئی۔ دس گرام سونے کے بھاؤ میں 21 ہزار 862 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 38 ہزار 839 روپے ہو گئی۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 255 ڈالر گر کر 4 ہزار 895 ڈالر پر آ گیا۔ دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 63 روپے کمی کے بعد 9 ہزار 6 روپے پر آ گئی۔














