کانگو میں کان بیٹھنے سے 200 سے زائد افراد کی ہلاکت

کانگو میں کولٹن کی کان بیٹھنے سے 200 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں مگر مشکلات کا سامنا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کانگو میں کان بیٹھنے سے 200 سے زائد افراد کی ہلاکت

کانگو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مشرقی کانگو میں کولٹن کی کان بیٹھنے سے 200 سے زائد افراد جان سے گئے۔ حکام کے مطابق کان اچانک بیٹھنے سے وسیع پیمانے پر جانی نقصان ہوا ہے۔

صوبائی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک شدگان کی تعداد 200 سے تجاوز کر چکی ہے اور مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

گورنر کے مشیر نے بتایا کہ ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، لیکن دشوار گزار علاقہ اور محدود وسائل کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں