ایمان مزاری کیس، عدالت نے چار ممالک کے ذکر کو فیصلے سے حذف کردیا

اسلام آباد کی عدالت نے ایمان مزاری کیس میں چار ممالک کے ذکر کو فیصلے سے حذف کرنے کا حکم دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایمان مزاری کیس، عدالت نے چار ممالک کے ذکر کو فیصلے سے حذف کردیا

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد کی عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹوئٹس کیس کے فیصلے میں ایران و دیگر ممالک سے متعلق پیراگراف کو حذف کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے استغاثہ کی جانب سے درخواست پر یہ حکم جاری کیا۔

انسداد الیکٹرانک کرائم ایکٹ کی عدالت کے جج افضل مجوکا نے کہا کہ فیصلے کے پیرانمبر 36 میں غلطی سے چار ممالک کا ذکر شامل ہوگیا تھا اور استغاثہ نے اس کی درستگی کے لیے درخواست دی تھی۔

فیصلے میں وضاحت کی گئی کہ اسٹینوگرافر کی غلطی کی وجہ سے یہ جملہ حتمی پرنٹ میں شامل ہوگیا تھا مگر اس میں بدنیتی کا کوئی عنصر شامل نہیں تھا۔ عدالت نے جملے کو حذف کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اس کے حذف ہونے سے مقدمے کی قانونی حیثیت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں