جون 2026 تک سونے کی قیمت 6,200 ڈالر تک پہنچنے کا امکان

یونین بینک آف سوئٹزرلینڈ نے پیش گوئی کی ہے کہ جون 2026 تک عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 6,200 ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
جون 2026 تک سونے کی قیمت 6,200 ڈالر تک پہنچنے کا امکان

زیورخ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) یونین بینک آف سوئٹزرلینڈ (UBS) نے پیش گوئی کی ہے کہ جون 2026 تک عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 6,200 ڈالر کی بلند ترین سطح تک پہنچ سکتا ہے۔

اس سے قبل گولڈمین سیچز نے بھی پیش گوئی کی تھی کہ 2026 کے اختتام تک سونے کی قیمت 5,400 ڈالر تک ہو سکتی ہے۔ گزشتہ شب سونے کی قیمت 5,594 ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچنے کے بعد 5 فیصد کمی کے ساتھ 5,109 ڈالر تک گر گئی۔

اقتصادی تجزیہ کاروں کے مطابق سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود اس کی کارکردگی غیر معمولی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ماہانہ بنیادوں پر 24 فیصد اضافے کے ساتھ سونا 1980 کے بعد اپنی بہترین پوزیشن میں ہے، جو عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال اور مہنگائی کے خدشات کی عکاسی کرتا ہے۔

ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ سونے کی قیمتوں کا انحصار عالمی معاشی اشاریوں، امریکی ڈالر کی قدر، شرح سود اور جغرافیائی سیاسی صورتحال پر ہوگا۔ سرمایہ کاروں کو محتاط رہنے کی تجویز دی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں