آئی سی سی نے آئیکونک ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پرفارمنسز کی فہرست دی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی آئیکونک پرفارمنسز کی فہرست جاری کی، جس میں شاہد آفریدی کے علاوہ یووراج سنگھ، مائیک ہسی، کارلوس بریتھویٹ اور دیگر شامل ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آئی سی سی نے آئیکونک ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پرفارمنسز کی فہرست دی

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپس کی تاریخ کی آئیکونک پرفارمنسز کی فہرست کا اعلان کیا ہے، جس میں پاکستان کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا نام شامل ہے۔

آئی سی سی کے بیان کے مطابق، 2009ء کے ورلڈکپ میں شاہد آفریدی کی شاندار آل راؤنڈر کارکردگی کو آئیکونک تسلیم کیا گیا۔ انہوں نے سیمی فائنل میں 51 رنز بنائے اور 2 اہم وکٹیں حاصل کیں، جبکہ فائنل میں 40 گیندوں پر 54 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔

فہرست میں 2007ء کے پہلے ورلڈکپ میں یووراج سنگھ کے ایک اوور میں 6 چھکوں، 2010ء میں مائیک ہسی کی پاکستان کے خلاف تیز رفتار 60 رنز کی اننگز، 2012ء میں سنیل نارائن کی 3 وکٹیں، 2014ء میں رنگانا ہیراتھ کی 5 وکٹیں، 2016ء میں کارلوس بریتھویٹ کے 4 مسلسل چھکے، 2021ء میں مچل مارش کی 77 رنز کی اننگز، اور 2022ء میں بین سٹوکس کی 52 رنز کی اننگز بھی شامل ہیں۔

حالیہ 2024ء ورلڈکپ میں ویرات کوہلی کی 76 رنز کی اننگز کو بھی آئیکونک پرفارمنسز میں شامل کیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں