پمز اسپتال میں ریٹینا اسپیشلسٹ موجود نہیں، بانی کی بیماری کی تفصیل خاندان سے چھپائی گئی۔ سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے پمز اسپتال میں ریٹینا اسپیشلسٹ کی عدم موجودگی پر تشویش ظاہر کی۔ بانی پی ٹی آئی کے آپریشن کی معلومات اہل خانہ کو نہیں دی گئیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پمز اسپتال میں ریٹینا اسپیشلسٹ کی عدم موجودگی پر وزیراعلیٰ کے پی کی تشویش

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے پمز اسپتال میں ریٹینا اسپیشلسٹ کی عدم موجودگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے آپریشن کی معلومات اہل خانہ کو نہیں دی گئیں۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بیماری لاحق ہوئی، لیکن ان کے معائنے کی معلومات فیملی اور وکلا کو نہیں دی گئیں۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ حکومت نے پانچ دن تک ان معلومات کی نفی کی۔ ہم چیف جسٹس سے ملنے آئے تھے، لیکن رجسٹرار سے ملاقات ہوئی ہے اور ہم تب تک یہاں موجود رہیں گے جب تک کوئی جواب نہیں آتا۔

دیگر متعلقہ خبریں