چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ شوہر حق مہر میں لکھی چیزیں ادا کرنے کا پابند ہے، عدالت نے مختلف درخواستیں خارج کر دیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ شوہر حق مہر میں لکھی چیزیں ادا کرنے کا پابند ہے۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے جہیز اور حق مہر کے کیسز کی سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ حق مہر میں 40 تولہ سونا بہت زیادہ ہے، میرا موکل 20 تولہ ادا کرنے کو تیار ہے، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ 20 تولہ سے بڑھائیں تو شاید خاتون تصفیہ پر آمادہ ہو جائیں، عدالت ایسے معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی۔
چیف جسٹس نے کہا کہ نکاح نامے کے تحت ادائیگی لازم ہے، شوہر حق مہر میں لکھی چیزیں ادا کرنے کا پابند ہے۔ بعد ازاں سپریم کورٹ نے جہیز اور حق مہر سے متعلق مختلف درخواستیں خارج کر دی۔














