اسلام آباد میں نئے عالمی معیار کے کنونشن سنٹر کا فیصلہ، محسن نقوی کا دورہ

وزیراعظم کی ہدایت پر اسلام آباد میں نئے کنونشن سنٹر کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا، وفاقی وزیر داخلہ نے مجوزہ جگہ کا دورہ کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد میں نئے کنونشن سنٹر کی تعمیر کا فیصلہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم کی ہدایت پر اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کے نئے کنونشن سنٹر کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مری روڈ بھارہ کہو بائی پاس کے قریب مجوزہ جگہ کا دورہ کیا۔

محسن نقوی نے دورے کے دوران کنونشن سنٹر کی مجوزہ جگہ پر موجود غیر قانونی قبضے ختم کرنے کے احکامات جاری کیے اور کہا کہ قابضین کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے پاکستان میں اہم بین الاقوامی کانفرنسز کے انعقاد میں آسانی ہوگی اور ملک کا مثبت تشخص اجاگر ہوگا۔

دورے کے دوران چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

دیگر متعلقہ خبریں