ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کو چین کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے پر خبردار کیا ہے، جبکہ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر چین کے دورے پر ہیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کو چین کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے سے خبردار کیا ہے، ان کے مطابق چین کے ساتھ تجارت برطانیہ کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔ یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر چین کے دورے پر ہیں اور دونوں ممالک کے تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
کیئر اسٹارمر نے بیجنگ میں چین کے صدر شی جن پھنگ سے ملاقات کی جس میں تجارتی روابط، منڈیوں تک رسائی، ٹیرف میں کمی اور سرمایہ کاری کے معاہدوں پر گفتگو کی گئی۔ اسٹارمر نے یو کے-چین بزنس فورم میں خطاب کرتے ہوئے تجارت میں پیش رفت کی امید ظاہر کی۔
صدر ٹرمپ نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ اور چین کے بڑھتے روابط خطرناک ہیں، تاہم انہوں نے مزید وضاحت نہیں کی۔ برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ برطانیہ کے امریکا کے ساتھ قریبی تعلقات برقرار رہیں گے اور لندن کو امریکا یا چین میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کی ضرورت نہیں۔













