ایرانی فوج نے امریکا کو خبردار کیا کہ کسی بھی غلط قدم پر فوری جواب دیا جائے گا، حالیہ دنوں میں بیانات کے تبادلے سے خطے میں کشیدگی ہے۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز)ایرانی مسلح افواج کے ترجمان نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے کوئی غلط یا احمقانہ قدم اٹھایا تو ایران فوری اور موقع پر جواب دے گا۔ یہ بیان مہر نیوز ایجنسی کے ذریعے سامنے آیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ دشمن کی جارحیت پر ایرانی افواج بلا تاخیر کارروائی کریں گی، اور کسی بھی قسم کی ہچکچاہٹ یا دشمن کو مہلت دینا ناقابل قبول ہے۔
ایرانی فوج کے مطابق 12 روزہ جنگ کے تجربے سے یہ نتیجہ اخذ ہوا کہ دشمن کو فوری جواب دینا ضروری ہے، اور یہی حکمت عملی مسلح افواج کی ہدایت کا حصہ بنا دی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ پالیسی تمام متعلقہ عسکری یونٹس تک پہنچا دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال میں بروقت اور مؤثر ردعمل یقینی بنایا جا سکے۔
حالیہ دنوں میں امریکا اور ایران کے درمیان بیانات اور دھمکیوں کے تبادلے کے باعث خطے میں کشیدگی برقرار ہے۔













