پنجاب میں گاڑیوں کی بائیو میٹرک تصدیق کے لیے جدید نظام کا آغاز ہو گیا، جس سے شہری گھر بیٹھے تصدیق کر سکیں گے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب کے شہریوں کے لیے گاڑیوں کی خریدو فروخت میں آسانی پیدا کرنے کے لیے بائیو میٹرک نظام متعارف کرایا گیا ہے۔
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے نادرا ٹیکنالوجیز کے تعاون سے ڈیجیٹل نظام کا آغاز کیا ہے، جس کے تحت پاک آئی ڈی کے ذریعے گاڑیوں کی آن لائن بائیو میٹرک تصدیق ممکن ہو گی۔
اب شہری گھر بیٹھے صرف ایک کلک پر گاڑیوں کی بائیو میٹرک تصدیق کر سکیں گے، جبکہ اوورسیز پاکستانی بھی اس سہولت سے مستفید ہو سکیں گے۔ یہ نظام دستی حلف ناموں اور سفارت خانوں کی بجائے آن لائن تصدیق کو فروغ دیتا ہے۔















