کراچی: مقامی مارکیٹ میں 29 دنوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 118,000 روپے کا اضافہ ہوا، جو سونے کی تاریخ میں ایک غیر معمولی رجحان ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مقامی مارکیٹ میں صرف 29 دنوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 118,000 روپے کا تاریخی اضافہ دیکھا گیا ہے۔
فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 54 ہزار روپے سے بڑھ کر 5 لاکھ 72 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ اضافہ ایک سال میں ہونے والے اضافے کے برابر ہے، جو سونے کی تاریخ میں ایک غیر معمولی رجحان قرار دیا جا رہا ہے۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی جہاں 29 دن کے دوران فی اونس سونا 1,163 ڈالر مہنگا ہوا۔ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ فی اونس سونے کی قیمت ساڑھے پانچ ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کے بڑے سینٹرل بینکس تیزی سے اپنے ڈالر ذخائر کو سونے میں منتقل کر رہے ہیں، جس کے باعث سونے کی عالمی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے اور قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔













