پاکستانی مصنوعات کی جرمنی کو برآمدات میں نمایاں اضافہ

پاکستانی مصنوعات کی جرمنی کو برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، گرین پاکستان پراجیکٹ کے تحت 15 ایکسپورٹرز نے اپنی سسٹین ایبلٹی رپورٹس مکمل کرلی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستانی مصنوعات کی جرمنی کو برآمدات میں نمایاں اضافہ

برلن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی مصنوعات کی جرمنی کو برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ جرمنی کی گرین پاکستان پراجیکٹ کے تحت 15 ٹاول ایکسپورٹرز نے اپنی سسٹین ایبلٹی رپورٹس مکمل کرلی ہیں، جس سے پاکستانی مصنوعات کی جرمنی تک براہ راست رسائی ممکن ہوئی ہے۔

ٹاول مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ورکشاپ میں جرمن قونصل کمرشل اینڈ اکنامک افیئرز کی مسز اینا کلاس نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے ٹیکسٹائل سیکٹر کے درمیان گہرے روابط ہیں اور پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی جرمنی میں کافی مانگ ہے۔

ورکشاپ کے دوران گرین پاکستان پراجیکٹ کے سربراہ ڈاکٹر مائکل ایرڈز نے بتایا کہ جرمنی کی حکومت نے جرمن ڈیو ڈیلیجنس ایکٹ کے تحت گرین پاکستان پراجیکٹ پر کام شروع کیا ہے، جس کا مقصد پاکستانی برآمدکنندگان کو عالمی معیارات کے مطابق لانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس پراجیکٹ کے تحت ایک ڈیش بورڈ بنایا گیا ہے جس کے ذریعے پاکستانی ایکسپورٹرز کا جرمنی کے 300 درآمدکنندگان سے براہ راست رابطہ ہوگا، جس سے برآمدی آرڈرز میں اضافہ ممکن ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں