نیتن یاہو کے فون پر سرخ ٹیپ، سیکیورٹی خدشات یا کچھ اور؟

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے فون پر سرخ ٹیپ کی تصویر وائرل ہوگئی، جس نے سیکیورٹی خدشات پر بحث کو جنم دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نیتن یاہو کے فون پر سرخ ٹیپ، سیکیورٹی خدشات یا کچھ اور؟

یروشلم: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے موبائل فون کے پچھلے کیمرے پر سرخ ٹیپ لگی ہونے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس نے بحث کو جنم دیا ہے۔ تصویر میں نیتن یاہو کو اسرائیلی پارلیمنٹ کنیسٹ کے زیرِ زمین پارکنگ ایریا میں اپنی گاڑی کے قریب کھڑے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں وہ فون پر مصروف ہیں۔

اس تصویر میں واضح ہے کہ نیتن یاہو کے فون کے کیمرہ لینس اور سینسرز موٹی سرخ ٹیپ سے ڈھکے ہوئے ہیں۔ پوڈکاسٹر ماریو نافل نے سوال اٹھایا کہ وزیر اعظم نے اپنے فون پر ٹیپ کیوں لگائی ہے اور وہ کس سے یا کس چیز سے فکرمند ہیں۔

رپورٹس کے مطابق، نیتن یاہو کے فون پر لگی سرخ اسٹیکر یا ٹیپ ایک خاص قسم کی سیکیورٹی اسٹیکر ہے، جسے ٹیمپر ایویڈنٹ سیل کہا جاتا ہے اور یہ اعلیٰ سیکیورٹی والے علاقوں میں استعمال کی جاتی ہے۔ اس کا مقصد حساس معلومات کی تصاویر کو جان بوجھ کر یا غلطی سے لینے سے روکنا ہے۔

موبائل فونز میں کیمرے، مائیکروفون اور دیگر سینسرز ہوتے ہیں جنہیں خفیہ معلومات ریکارڈ کرنے یا لیک کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، اسی لیے حساس حکومتی علاقوں میں تصاویر بنانا ممنوع ہوتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں