سپریم کورٹ نے خیبر پختونخوا پولیس کے برطرف اہلکاروں کو واجبات کی ادائیگی کا حکم دیا ہے اور تنخواہ کی عدم ادائیگی کو آئینی جرم قرار دیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ برطرف ملازمین کو پچھلے تمام واجبات کا قانونی حق حاصل ہے اور برطرفی کے دوران تنخواہ کی عدم ادائیگی آئینی جرم ہے۔
عدالت نے خیبر پختونخوا پولیس کے برطرف اہلکاروں کو ایک ماہ میں تمام بقایا جات ادا کرنے کا حکم دیا۔ سپریم کورٹ نے سروس ٹربیونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 9 روزگار کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔
فیصلے میں عدالت نے نظام میں خرابی یا مقدمے بازی کی تاخیر کا بوجھ غریب ملازم پر نہ ڈالنے کا حکم دیا اور کہا کہ ملازم کو بے گناہی ثابت کرنے کی ضرورت نہیں، بلکہ جھوٹا ثابت کرنے کی ذمہ داری محکمے کی ہے۔















