ونیزہ احمد نے تقریب میں بیٹیوں کے حقوق کے دفاع میں دقیانوسی سوچ کی مذمت کی اور کہا کہ ہر شخص اپنی قسمت خود بناتا ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کی سابقہ سپر ماڈل ونیزہ احمد نے ایک تقریب میں بیٹیوں اور بیٹوں کی پیدائش پر معاشرتی دقیانوسی سوچ کے خلاف بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے والد، جو کہ ایک پڑھے لکھے شخص تھے، پھر بھی اپنی پہلی اولاد بیٹا چاہتے تھے۔
ونیزہ احمد نے اس بات پر زور دیا کہ آج کل یہ سوچ بدل رہی ہے کیونکہ خواتین کو اپنی قدر کا احساس ہو گیا ہے اور لوگوں کو یہ سمجھ آ چکی ہے کہ ہر شخص اپنی قسمت خود تخلیق کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ پرانی باتیں ہیں کہ والدین کے پاس وسائل کی کمی تھی یا ان کی پرورش مختلف تھی۔ ونیزہ نے کہا کہ خواتین تخلیقی صلاحیتوں کی مالک ہیں اور انہیں محدود سوچ کو بدلنا چاہیے۔















