پاکستان اور آسٹریلیا کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج لاہور میں کھیلا جائے گا، جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاری کے لیے اہم ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج شام 4 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں تین میچز کی سیریز کا پہلا میچ کھیلیں گی۔
دونوں ٹیموں نے سیریز کے لیے بھرپور تیاری کی ہے، جو 7 فروری سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اہم سمجھی جا رہی ہے۔
گزشتہ روز دونوں کپتانوں نے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی تھی۔















