اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے ایمان مزاری اور ہادی علی کی گرفتاری پر عدالتی ریمارکس کی مذمت کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی گرفتاری پر عدالتی ریمارکس کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ ہائیکورٹ بار کے سیکرٹری منظور ججہ نے کہا ہے کہ بار کے ملوث ہونے کے ریمارکس افسوسناک ہیں اور ججز کو اس نوعیت کے تبصرے نہیں کرنے چاہئیں۔
منظور ججہ نے مزید کہا کہ بار کے معاملات بار کونسلز دیکھتی ہیں اور وکلاء قلم اور دلیل کے ذریعے بات کرتے ہیں، جبکہ بار نے گرفتار وکلاء کے حق میں دو دن تک مزاحمت کی۔
انہوں نے بتایا کہ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کیس کو ترجیحی بنیادوں پر مقرر کیا جبکہ جسٹس اعظم خان نے عبوری ضمانت دی۔ بعدازاں، بار کی اپیل پر ڈسٹرکٹ بار اور اسلام آباد بار کونسل نے بھی حمایت کی۔
واضح رہے کہ جسٹس محسن اختر کیانی نے ان وکلاء کی گرفتاری میں بار کے ملوث ہونے کے ریمارکس دیے تھے۔















