یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 9 روپے 47 پیسے فی لیٹر بڑھ سکتا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم فروری سے اضافے کا امکان ہے، جس میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 9 روپے 47 پیسے فی لیٹر بڑھنے کی توقع ہے۔
ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 69 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافہ زیر غور ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 36 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔
اوگرا نے قیمتوں میں رد و بدل کے لیے اپنی ورکنگ مکمل کر لی ہے اور سمری 30 جنوری کو پیٹرولیم ڈویژن کو بھیجی جائے گی۔ پیٹرولیم ڈویژن وزیر اعظم کی مشاورت کے بعد 31 جنوری کو نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا، جو یکم فروری سے نافذالعمل ہوگا۔














