ایف پی سی سی آئی نے پاور ڈویژن کی رپورٹ کو غلط قراردے دیا

ایف پی سی سی آئی نے پاور ڈویژن کی سرکلر ڈیٹ رپورٹ کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے شعبے کی کارکردگی میں کوئی بہتری نہیں آئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایف پی سی سی آئی نے پاور ڈویژن کی رپورٹ کو غلط قراردے دیا

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) نے پاور ڈویژن کی سرکلر ڈیٹ رپورٹ کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ رپورٹ میں تکنیکی ترامیم اور اکاؤنٹنگ ری کلاسیفکیشن دکھائی گئی ہیں مگر بجلی کے شعبے کی کارکردگی میں کوئی بہتری نہیں آئی۔

ایف پی سی سی آئی نے الزام لگایا کہ مالی ذمہ داریاں بیلنس شیٹس سے باہر منتقل کی جا رہی ہیں، خاص طور پر کے الیکٹرک کے واجبات کے معاملے میں، اور ٹیکس دہندگان کے پیسے سے مالی انجکشن دے کر سرکلر ڈیٹ کی رفتار کو کم ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تنظیم نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی اور بڑے کاروباری اداروں کو بھیجے گئے تجزیے میں کہا کہ جولائی تا دسمبر 2025 کے دوران نیٹ سرکلر ڈیٹ میں 75 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جو بنیادی کیش فلو میں بہتری کی نفی کرتا ہے۔

ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ اگر مالی انجکشن نہ دیا جاتا تو سرکلر ڈیٹ میں نمایاں اضافہ ہوتا، اور بجلی پیدا کرنے والوں کے واجبات میں کمی وقت کے فرق اور اکاؤنٹنگ ری کلاسیفکیشن کا نتیجہ ہے، نہ کہ وصولیوں میں بہتری کا۔

دیگر متعلقہ خبریں