ٹیکسٹائل برآمدکنندگان کا فوری ریلیف پیکج کا مطالبہ

ٹیکسٹائل برآمدکنندگان نے مہنگی توانائی اور بلند ٹیکسوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے فوری ریلیف پیکج کا مطالبہ کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹیکسٹائل برآمدکنندگان کا فوری ریلیف پیکج کا مطالبہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ٹیکسٹائل برآمدکنندگان نے غیر مسابقتی توانائی نرخوں، بلند ٹیکسوں اور مہنگی مالی لاگت پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے فوری ریلیف پیکج کا مطالبہ کیا ہے۔

بدھ کے روز آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے وفد نے وفاقی وزیر خزانہ اور وفاقی وزیر پیٹرولیم سے ملاقات کی، جس میں توانائی لاگت، ٹیکسوں اور شرح سود کو سنگل ڈیجٹ میں لانے کا مطالبہ کیا گیا۔

وفد نے صنعتی بجلی ٹیرف میں کراس سبسڈی اور ڈیٹ سروسنگ سرچارج کے خاتمے کے ساتھ فلیٹ ریٹ نافذ کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے ایڈوانس ایکسپورٹ ٹیکس کے خاتمے، ریفنڈز کی تیز ادائیگی اور سپر ٹیکس ختم کرنے پر بھی زور دیا۔

وفاقی وزیر خزانہ نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت ٹیکسٹائل شعبے کے مسائل کے حل کے لیے مسلسل رابطے میں رہے گی اور مسابقت میں اضافہ کے لیے مختلف آپشنز پر مشاورت جاری ہے۔

ٹیکسٹائل برآمدکنندگان نے کہا ہے کہ عالمی مسابقت اور پیداواری لاگت میں اضافے سے شعبہ دباؤ کا شکار ہے، جس کے باعث مستحکم پالیسی فریم ورک ناگزیر ہو چکا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں