داتا دربار کے سامنے ماں بیٹی کا گٹر میں گرنا حادثہ یا انتظامی غفلت؟

لاہور کے داتا دربار کے سامنے ماں بیٹی کے مبینہ طور پر کھلے مین ہول میں گرنے کا سانحہ انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گیا ہے۔ حادثے کی تصدیق کے باوجود متضاد بیانات نے معاملہ پیچیدہ کر دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
داتا دربار کے قریب ماں بیٹی مین ہول میں گرگئیں، ریسکیو آپریشن جاری

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور کے داتا دربار کے سامنے ترقیاتی منصوبے کے دوران ماں بیٹی کے مبینہ طور پر کھلے مین ہول میں گرنے کا واقعہ انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گیا ہے۔ حادثے کی تصدیق ریسکیو، پولیس اور سیف سٹی کیمروں نے کی، تاہم حکومتی ترجمان اور انتظامیہ کے متضاد بیانات نے معاملہ مزید پیچیدہ کر دیا۔

حادثے کے بعد جائے وقوع کو سبز کپڑے اور لوہے کی چادروں سے سیل کر دیا گیا۔ خاتون کی لاش آؤٹ فال روڈ ڈسپوزل سے ملنے کے بعد ریسکیو آپریشن رات گئے روک دیا گیا، جبکہ ریسکیو ذرائع کے مطابق بچی کی لاش ملنے کے امکانات کم ہیں۔

حکومتی ترجمان نے دو متضاد بیانات جاری کیے، پہلے حادثے کو جھوٹ کہا، پھر پراجیکٹ ڈائریکٹر کو معطل کر دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے سی سی ٹی وی کیمروں کی تصدیق کے باوجود ریسکیو ذرائع نے سیوریج ہول میں ڈوبنے کے امکان کو تکنیکی طور پر ناممکن قرار دیا۔

دیگر متعلقہ خبریں