بلوچستان کے دُکی میں چور اسسٹنٹ کمشنر آفس سے 270 کلو منشیات چرا کر فرار ہوگئے۔ مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔
دُکی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بلوچستان کے ضلع دُکی میں چوروں نے اسسٹنٹ کمشنر آفس سے 270 کلو منشیات چرا لیں۔ پولیس کے مطابق چور مال خانے کی کھڑکی توڑ کر داخل ہوئے اور 233 کلو افیون اور 37 کلو چرس چوری کر کے فرار ہوگئے۔
چوری کی گئی منشیات مختلف چھاپوں کے دوران لیویز نے قبضے میں لی تھیں اور ان کے متعلق کیسز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔
ایس ایچ او دُکی فرمان علی کھوسہ نے کہا ہے کہ منشیات کی چوری کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔















