سانحہ گل پلازہ پر ایم کیو ایم کے مطالبات سے فرق نہیں پڑے گا، شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ پر ایم کیو ایم کے مطالبات سے فرق نہیں پڑے گا اور حکومت خود فیصلہ کرے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سانحہ گل پلازہ پر ایم کیو ایم کے مطالبات سے فرق نہیں پڑے گا، شرجیل میمن

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ پر ایم کیو ایم کے مطالبات سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، فیصلہ حکومت خود کرے گی۔

شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو جوڈیشل کمیشن بنایا جائے گا۔ انہوں نے متحدہ قومی موومنٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد صرف سیاست کرنا ہے اور حکومت بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ کچھ لوگ اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنے اور کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں، لیکن سیاست کرنا سب جماعتوں کا حق ہے اور سیاسی سرگرمیوں پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2008ء سے 2013ء تک کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا اور کراچی میں منصوبوں کی تکمیل سے شہریوں کو آسانیاں حاصل ہوں گی۔

دیگر متعلقہ خبریں