ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ملک کی مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا فوری اور طاقتور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کےوزیر خارجہ نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج ملک کی زمین، فضا اور سمندری حدود کے خلاف کسی بھی جارحیت کا فوری اور طاقتور جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور ان کی انگلیاں ٹریگر پر ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 12 روزہ جنگ کے تجربات نے ایران کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط اور مؤثر بنا دیا ہے۔
Our brave Armed Forces are prepared—with their fingers on the trigger—to immediately and powerfully respond to ANY aggression against our beloved land, air, and sea.
The valuable lessons learned from the 12-Day War have enabled us to respond even more strongly, rapidly, and… pic.twitter.com/kEuj0dmBaK
— Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) January 28, 2026
وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران اپنی سلامتی اور خودمختاری کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہے اور کسی بھی قسم کی جارحیت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایران ایک منصفانہ، متوازن اور باہمی فائدے پر مبنی جوہری معاہدے کا حامی ہے جو برابری کی بنیاد پر ہو۔
یاد رہے کہ ایران کا مؤقف ہے کہ وہ پرامن جوہری ٹیکنالوجی کے حصول کا حق رکھتا ہے اور جوہری ہتھیار اس کی سلامتی پالیسی کا حصہ نہیں ہیں۔












