غزہ کا انتظام فلسطینی ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی۔حماس

حماس نے غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے سپرد کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے، ترجمان حازم قاسم نے رفح کراسنگ کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے کی تیاری

غزہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حماس نے غزہ کا انتظام فلسطینی ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے آئندہ مرحلے میں اس عمل کو کامیاب بنانے کے لئے کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں۔

حازم قاسم نے مطالبہ کیا کہ رفح کراسنگ کو اسرائیلی مداخلت کے بغیر دونوں سمت سے کھولا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی حقوق کی واپسی تک جدوجہد جاری رہے گی اور اسرائیل کے جنگ مسلط کرنے کے بہانوں کو سبوتاژ کیا جائے گا۔

پندرہ رکنی فلسطینی ٹیکنوکریٹ کمیٹی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سرپرستی میں تشکیل دی گئی ہے، جس کا مقصد غزہ کے انتظامی امور چلانا ہے۔ کمیٹی کے سربراہ فلسطینی اتھارٹی کے سابق نائب وزیر علی شعث ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں