رجیم چینج کے بعد خیبر پختونخوا میں امن و امان متاثر ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ 2018 سے 2022 تک امن تھا، مگر رجیم چینج کے بعد حالات بگڑ گئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
رجیم چینج کے بعد خیبر پختونخوا میں امن و امان متاثر ہوا: وزیراعلیٰ

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 2018 سے 2022 تک صوبے میں امن تھا، مگر رجیم چینج کے بعد حالات بگڑ گئے۔

ہری پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تیراہ میں برف باری کے باعث لوگ دربدر ہیں، جبکہ تمام جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز کا مؤقف ہے کہ آپریشن مسئلے کا حل نہیں۔ دیرپا امن کے لیے تمام فریقین کے ساتھ جامع پالیسی ناگزیر ہے۔

سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ مسائل کی بنیادی وجہ بند کمروں میں کیے گئے فیصلے ہیں۔ موجودہ صورتحال ایک خاص مائنڈ سیٹ کا نتیجہ ہے جو نہیں چاہتا کہ ہم تعلیم حاصل کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بندوق کی بجائے قلم کی ضرورت ہے، معیشت تباہ حال ہے، بے روزگاری بڑھ رہی ہے اور نوجوان ملک چھوڑنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں