طالبان کے اقتدار میں خواتین قیدیوں کی تعداد میں اضافہ

طالبان کے اقتدار میں خواتین قیدیوں کی تعداد 435 فیصد بڑھ کر 1,825 تک پہنچ گئی۔ کابل میں سب سے زیادہ خواتین قید ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
طالبان کے اقتدار میں خواتین قیدیوں کی تعداد میں اضافہ

کابل: (رائیٹ ناوٴ نیوز) طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان کی جیلوں میں خواتین قیدیوں کی تعداد میں 435 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو اب 1,825 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ اعداد و شمار طالبان کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔

ملک کی 34 جیلوں میں خواتین کو قید رکھا گیا ہے، جن میں سب سے زیادہ 469 خواتین کابل میں قید ہیں۔

رپورٹ کے مطابق قیدی خواتین کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 18.7 فیصد بڑھی ہے۔

جمہوری دور میں 2001 سے 2021 تک افغانستان میں خواتین قیدیوں کی تعداد کبھی بھی ایک ہزار سے زیادہ نہیں ہوئی۔

15 اگست 2021 کے بعد طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے تقریباً چار سال بعد، ملک میں قیدیوں کی مجموعی تعداد 24,446 تک پہنچ چکی ہے، جن میں سے 1,825 خواتین ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں