اسلام آباد میں الیکٹرک ٹرام منصوبے کی فیزیبلٹی سٹڈی کا آغاز

اسلام آباد میں الیکٹرک ٹرام منصوبے کی فیزیبلٹی سٹڈی جلد شروع کی جائے گی، چیئرمین سی ڈی اے نے منصوبے کو مکمل طور پر ڈیجیٹل اور کیش لیس بنانے کی ہدایت کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد میں الیکٹرک ٹرام منصوبے کی فیزیبلٹی سٹڈی کا آغاز

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں الیکٹرک ٹرام منصوبے کی فیزیبلٹی سٹڈی جلد شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت ٹرام کے لیے ڈپو، پارکنگ، چارجنگ انفراسٹرکچر اور مرمت کی سہولیات شامل ہوں گی۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس میں ماحول دوست نظام کے فروغ کے لیے الیکٹرک ٹرام اور ای بس منصوبے زیر غور آئے۔ اجلاس میں ان منصوبوں کے عملی نفاذ اور انفرااسٹرکچر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے کو جدید انٹیلیجنٹ ٹرانسپورٹ سسٹم کے مطابق نافذ العمل بنایا جائے گا۔ الیکٹرک ٹرام منصوبہ جدید خطوط پر استوار اور ماحول دوست ہوگا، اور اسے جدید ٹرانزٹ سسٹم سے مربوط کیا جائے گا۔

سی ڈی اے چیئرمین نے ہدایت کی کہ منصوبے کے نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹل اور کیش لیس بنایا جائے۔ ماحول دوست منصوبے میں کاربن کریڈٹ کے حصول کو پلاننگ فیز میں یقینی بنایا جائے۔

الیکٹرک ٹرام کو اسلام آباد کے اہم مقامات سے منسلک کرنے کے لیے فیزیبلٹی سٹڈی کرانے کی ہدایت بھی کی گئی۔ محمد علی رندھاوا نے کہا کہ شہریوں کو ماحول دوست سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں