کراچی میں این ای ڈی یونیورسٹی سے وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت لیپ ٹاپ تقسیم کا آغاز ہو رہا ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت سندھ میں لیپ ٹاپ تقسیم کا آغاز جمعرات کو کراچی کی این ای ڈی یونیورسٹی سے ہو رہا ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی موجودگی میں تقریب منعقد ہوگی۔
اعلی تعلیمی کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سندھ میں 1436 لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے، جن میں انڈر گریجویٹ، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے طلبہ شامل ہیں۔ این ای ڈی یونیورسٹی میں پہلے مرحلے میں 32 لیپ ٹاپ انڈر گریجویٹ طلبہ کو دیے جائیں گے۔
وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت اکتوبر کے آخر میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کا آغاز ہوا تھا اور اب سندھ میں 16 ہزار سے زائد لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔















