آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاری کو ورلڈکپ کے لئے اہم قرار دیا، جبکہ پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے شائقین کی امیدوں کا ذکر کیا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے پاکستان آمد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ورلڈکپ کی تیاری بہتر ہوگی۔
آسٹریلیا کے کپتان مچل مارش اور پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی میں شرکت کی۔ مارش نے کہا کہ شاہین آفریدی جیسا بولر چیلنج ہوگا اور سیریز ورلڈکپ کی تیاری کے لیے اہم ہے۔
مارش نے مزید کہا کہ بابر اعظم بہترین کھلاڑی ہیں اور ان کا احترام کرتے ہیں، جبکہ اسپنرز کے خلاف کنڈیشن کو دیکھ کر اٹیک کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز اہم ہے اور کھلاڑی اپنی خامیاں دور کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شائقین کی امیدیں ہوتی ہیں اور ہم ان کے جذبات کو سمجھتے ہیں۔















