پانی میں نمک کی زیادتی سے بلڈ پریشر بڑھ سکتا ہے، تحقیق

فلوریڈا اسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق میں پتا چلا کہ ساحلی علاقوں میں پینے کے پانی میں نمک کی زیادتی سے بلڈ پریشر بڑھ سکتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پانی میں نمک کی زیادتی سے بلڈ پریشر بڑھ سکتا ہے، تحقیق

فلوریڈا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فلوریڈا اسٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ پینے کے پانی میں موجود نمک بلڈ پریشر بڑھا سکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق سوڈیم کی زیادہ مقدار دنیا بھر میں کروڑوں افراد کے بلڈ پریشر میں اضافے کا سبب بن رہی ہے، خاص طور پر ساحلی علاقوں کے رہائشی متاثر ہو رہے ہیں۔

تحقیق میں امریکا، بنگلادیش، ویتنام، کینیا، آسٹریلیا اور یورپ کے 74 ہزار افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔ نتائج کے مطابق نمکین پانی کے استعمال سے ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ 26 فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔

محققین کے مطابق بلڈ پریشر میں معمولی اضافہ بھی دل اور گردوں پر منفی اثرات ڈال سکتا ہے۔ دنیا بھر میں تین ارب سے زائد افراد ساحلی علاقوں میں رہتے ہیں جہاں کھارے پانی کا استعمال عام ہے۔ تحقیق نے پانی کے معیار پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں