پنجاب اسمبلی نے 16 سال سے کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل چلانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ بھی متعارف کرایا جائے گا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ نے موٹر وہیکلز ترمیمی بل 2026 کی منظوری دی ہے، جس میں 16 سال سے کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل چلانے کی اجازت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کمیٹی نے 16 سال کی عمر میں موٹرسائیکل چلانے کی اجازت کی تجویز منظور کی ہے اور نابالغ افراد کے لیے جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بل کے مطابق 16 سے 18 سال کے موٹرسائیکل سواروں کے لیے قانونی فریم ورک تشکیل دیا جائے گا۔
جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ لائسنسنگ اتھارٹی کے ذریعے جاری ہوگا اور موٹرسائیکل چلانے کے لیے شرائط، نگرانی اور قواعد پر عمل لازمی ہوگا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس قانون سازی کا مقصد بغیر لائسنس کم عمر ڈرائیونگ کے رجحان پر قابو پانا، روڈ سیفٹی کو بہتر بنانا اور ٹریفک حادثات میں کمی لانا ہے۔
موٹر وہیکلز آرڈیننس 1965 میں ترمیم کی تجویز بھی شامل کی گئی ہے۔ قائمہ کمیٹی سے منظوری کے بعد اب یہ بل پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پیش ہوگا، جہاں منظوری کی صورت میں اسے قانون کی شکل دی جائے گی۔















