الیکشن کمیشن نے خواتین کی مخصوص نشست پر جے یو آئی کی درخواست مسترد کر دی

الیکشن کمیشن نے جے یو آئی کی خواتین کی مخصوص نشست پر حنا بی بی کی درخواست مسترد کر دی جبکہ صدف احسان کی رکنیت برقرار رکھی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
الیکشن کمیشن نے خواتین کی مخصوص نشست پر جے یو آئی کی درخواست مسترد کی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی میں جے یو آئی کی خواتین کی مخصوص نشست سے متعلق محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے حنا بی بی کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

الیکشن کمیشن نے صدف احسان کو بطور رکن قومی اسمبلی برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے اور ان کی رکنیت کو ڈی نوٹیفائی نہیں کیا جائے گا۔

حنا بی بی نے درخواست دائر کی تھی کہ صدف احسان کا نام جے یو آئی کی ترجیحی فہرست میں شامل نہیں تھا، اس لیے انہیں منتخب نہیں کیا جا سکتا۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد حنا بی بی کے پاس الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرنے کا حق موجود ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں