سام سنگ گلیکسی ایس 26 میں بِلٹ اِن پرائیویسی اسکرین شامل

سام سنگ نے گلیکسی ایس 26 میں جدید پرائیویسی اسکرین متعارف کرائی ہے جو مخصوص زاویے پر اسکرین کو مدھم کرتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سام سنگ گلیکسی ایس 26 میں بِلٹ اِن پرائیویسی اسکرین شامل

سیول: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سام سنگ نے اپنے نئے گیلیکسی ایس 26 فونز میں جدید پرائیویسی ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے جو اسکرین پر شولڈر سرفنگ کے مسئلے کو حل کرے گی۔ یہ ٹیکنالوجی اسکرین کے پکسلز کو کنٹرول کرتی ہے تاکہ سامنے سے دیکھنے پر اسکرین واضح رہے، مگر زاویہ بدلنے پر مدھم ہو جائے۔

یہ فیچر مخصوص ایپس کے لیے فعال کیا جا سکتا ہے جیسے بینکنگ یا پاس ورڈز والی ایپس۔ سام سنگ کے مطابق یہ سسٹم فلیکس میجک پکسل ٹیکنالوجی پر مبنی ہے اور اس میں جدید اے آئی الگورتھمز استعمال کیے گئے ہیں۔

سام سنگ کا کہنا ہے کہ اس فیچر کی تیاری میں پانچ سال سے زائد عرصہ لگا اور صارفین کے رویّوں کا گہرا مطالعہ کیا گیا۔ توقع ہے کہ فروری کے آخر میں سام سنگ ایک خصوصی ایونٹ میں اپنے نئے فونز متعارف کرائے گا جہاں مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔

دیگر متعلقہ خبریں