ایرانی خودکش ڈرونز امریکی بحری بیڑے کے لیے بڑا خطرہ قرار

ایرانی ڈرونز امریکی بحری بیڑے کے لیے بڑا خطرہ بن گئے ہیں۔ امریکی دفاعی نظام کو نئے چیلنجز کا سامنا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایرانی ڈرونز کا امریکی بحری بیڑے کو خطرہ، دفاعی نظام چیلنج میں

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی میڈیا نے ایرانی ڈرونز کو سرحد کے قریب پہنچے امریکی بحری بیڑے کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔ یہ ڈرونز، خاص طور پر کم قیمت خودکش ڈرونز، یو ایس ایس ابراہیم لنکن کیرئیر اسٹرائیک گروپ کے لیے بڑا چیلنج بن گئے ہیں۔

ڈرون کمپنی ڈریگن فلائی کے سی ای او کیمرون چیئل نے کہا کہ ایران کی جانب سے بڑے پیمانے پر کم قیمت ڈرونز کا لانچ امریکی دفاعی نظام کے لیے نئی آزمائش ہے۔ اگر سیکڑوں ڈرونز ایک ساتھ حملہ کریں تو کچھ دفاعی نظام کو عبور کر سکتے ہیں۔

امریکی فوجی حکام کے مطابق یو ایس ایس ابراہیم لنکن اسٹرائیک گروپ ابھی سینٹرل کمانڈ کے زیر نگرانی علاقے میں نہیں پہنچا لیکن مشرق وسطیٰ میں موجودگی مضبوط کرنے کے لیے جلد تعینات کیا جائے گا۔ امریکی فضائی، زمینی اور بحری اثاثے بھی علاقے میں بڑھا دیے گئے ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمارا ایک بڑا بحری بیڑا مشرق وسطیٰ جا رہا ہے اور ہم ایرانی حرکات کو قریب سے دیکھ رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں