کراچی کے گل پلازہ آتشزدگی کی رپورٹ میں 79 افراد کی اموات کی تصدیق، آگ فلاور شاپ میں بچے کے ہاتھوں لگی۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کمشنر کراچی نے گل پلازہ آتشزدگی کی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی، جو وزیر اعلیٰ سندھ کو پیش کی جائے گی۔ رپورٹ میں آگ لگنے کی وجوہات اور ریسکیو کارروائیوں کی تفصیلات شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، گل پلازہ میں آگ رات 10 بج کر 15 منٹ پر لگی، جبکہ فائر بریگیڈ کو 10 بج کر 26 منٹ پر اطلاع ملی اور پہلا فائر ٹینڈر 10 بج کر 37 منٹ پر پہنچا۔
آگ لگنے سے 79 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں زیادہ تر اموات میزنائن فلور پر ہوئیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈپٹی کمشنر جنوبی ساڑھے 10 بجے موقع پر پہنچے، جبکہ آگ گراؤنڈ فلور پر ایک بچے کے ہاتھوں فلاور شاپ میں لگی۔














