حیدر آباد اور قلعہ سیف اللہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت بالترتیب 3.4 اور 3.1 ریکارڈ کی گئی۔
حیدر آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حیدر آباد اور قلعہ سیف اللہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی وجہ سے لوگوں میں خوف پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق قلعہ سیف اللہ میں زلزلے کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ حیدر آباد میں زلزلے کی شدت 3.4 اور گہرائی 16 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز مسلم باغ سے 100 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔
یہ بھی یاد رہے کہ پیر کے روز بلوچستان کے علاقے دالبندین میں 4.2 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔














