عالمی ادارہ صحت نے برطانیہ سے خسرہ سے پاک ملک کا درجہ کیسز میں اضافے کے باعث واپس لے لیا۔
لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عالمی ادارہ صحت نے برطانیہ سے خسرہ سے پاک ملک کا اسٹیٹس واپس لے لیا ہے۔ یہ فیصلہ 2024 میں انگلینڈ میں خسرہ کے کیسز میں اضافے اور ایک بچے کی ہلاکت کے بعد کیا گیا۔
2017 میں برطانیہ کو خسرہ سے پاک قرار دیا گیا تھا لیکن اب یہ دوسری بار ہے کہ برطانیہ نے یہ حیثیت کھو دی ہے۔ اقوام متحدہ کے صحت حکام کے مطابق صرف وہ ممالک خسرہ سے پاک قرار دیے جاتے ہیں جہاں کیسز نایاب ہوں اور جلدی قابو میں آجائیں۔
خسرہ کا وائرس تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے، متاثرہ شخص کے سانس لینے، کھانسنے یا چھینکنے سے یہ وائرس آسانی سے پھیل سکتا ہے۔ انگلینڈ میں 2023، 2024 اور 2025 میں بھی خسرہ کی وباء غیر معمولی طور پر پھیل چکی ہے۔













