برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر تین روزہ دورے پر چین پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ چین کے صدر سے ملاقات کریں گے اور معاشی تعلقات پر بات چیت ہوگی۔
بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر تین روزہ دورے پر چین پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔ یہ 2018 کے بعد کسی بھی برطانوی وزیراعظم کا پہلا دورہ چین ہے۔
کیئر اسٹارمر کے ساتھ 60 کاروباری اور ثقافتی شخصیات بھی موجود ہیں، جو چین کے ساتھ معاشی تعلقات بڑھانے میں معاون ثابت ہوں گی۔
برطانوی حکومت کے مطابق اس دورے میں معاشی تعلقات کے علاوہ انسانی حقوق اور سائبر سکیورٹی کے معاملات پر بھی بات چیت ہوگی۔











