امریکا میں برفانی طوفان سے 38 افراد کی ہلاکت

امریکا میں جاری برفانی طوفان سے 38 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ شدید برفباری کی وجہ سے نظام زندگی متاثر ہو گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا میں برفانی طوفان سے 38 افراد کی ہلاکت

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا میں برفانی طوفان کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں مختلف حادثات میں 38 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ واشنگٹن اور نیویارک سمیت کئی ریاستوں میں یخ بستہ ہواؤں کے ساتھ بارش اور برف باری ہو رہی ہے۔

شدید برفباری کی وجہ سے نیویارک میں 10 اموات رپورٹ ہوئیں۔ وفاقی دفاتر دوسرے روز بھی بند رہے جبکہ 16 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہوئیں اور ساڑھے 5 لاکھ سے زائد صارفین بجلی کے بغیر ہیں۔

شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ریکارڈ سطح تک گر گیا اور امکان ہے کہ یہ یکم فروری تک نقطہ انجماد سے نیچے رہے گا۔

کینیڈا میں بھی شدید برف باری جاری ہے، جس سے ٹورنٹو اور اونٹاریو کے جنوبی علاقے متاثر ہیں اور اسکول بند کر دیے گئے ہیں۔ ہزاروں پروازیں منسوخ ہوئیں اور حکام نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

امریکا کی 20 ریاستوں اور واشنگٹن ڈی سی میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔ پٹسبرگ کے شمالی علاقوں میں 20 انچ تک برفباری ہوئی اور درجہ حرارت منفی 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں