فیصل آباد میں 150 صنعتی یونٹ بند، ڈیڑھ لاکھ مزدور بے روزگار

فیصل آباد میں سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے 150 صنعتی یونٹس بند ہونے سے 150,000 مزدور بے روزگار ہوگئے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فیصل آباد میں 150 صنعتی یونٹ بند، ڈیڑھ لاکھ مزدور بے روزگار

فیصل آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فیصل آباد میں سیکیورٹی خدشات اور پالیسی مسائل کی وجہ سے 150 سے زائد صنعتی یونٹس بند ہوچکے ہیں، جس کے نتیجے میں تقریباً 150,000 مزدور بے روزگار ہوگئے ہیں۔ یہ معلومات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندوں نے وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ کے دورۂ فیصل آباد کے دوران دی۔

وفاقی وزیر نے فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی میں خصوصی اقتصادی زونز کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور ترقیاتی رکاوٹوں کو دور کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی ای ڈی ایم سی کو مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے مزید پرکشش بنایا جائے گا۔

اجلاس میں ایف آئی ای ڈی ایم سی کے چیئرمین رانا اظہر وقار نے بتایا کہ اب تک ادارے میں 90 فیکٹریاں قائم ہو چکی ہیں اور مزید 31 فیکٹریوں پر ترقیاتی کام جاری ہے۔

وفاقی وزیر نے صنعتکار میاں منشا کی فیکٹری کا دورہ بھی کیا جہاں تجارتی راستوں کی ترقی اور لاجسٹکس لاگت میں کمی پر بات چیت ہوئی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ بورڈ آف انویسٹمنٹ خصوصی اقتصادی زونز کو مضبوط بنانے کے لیے کام جاری رکھے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں