ایران کا آبنائے ہرمز کے قریب فوجی مشقوں کا اعلان

ایران نے آبنائے ہرمز کے قریب فوجی مشقوں کا اعلان کیا ہے، جو 27 سے 29 جنوری تک جاری رہیں گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کا آبنائے ہرمز کے قریب فوجی مشقوں کا اعلان

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

ایران نے آبنائے ہرمز کے قریب فوجی مشقوں کا آغاز کرتے ہوئے فضائی حدود سے متعلق نوٹس جاری کر دیا ہے۔ یہ نوٹس براہِ راست فائرنگ کی فوجی سرگرمیوں کے باعث جاری کیا گیا۔

مشقیں 27 جنوری سے 29 جنوری تک جاری رہیں گی، جہاں فضائی حدود کا ایک مخصوص علاقہ عارضی طور پر محدود رہے گا۔ ایرانی حکام کے مطابق فوجی سرگرمیوں کا دائرہ 5 ناٹیکل میل یعنی 9 کلومیٹر تک محدود ہو گا۔

فضائی حدود زمین کی سطح سے 25 ہزار فٹ تک محدود رہے گی اور سول پروازوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ آبنائے ہرمز عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کی اہم گزرگاہ ہے، جہاں فوجی سرگرمیوں کو گہری دلچسپی سے دیکھا جاتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں