اسرائیل پر حملہ کیا تو ایسا جواب ملے گا جو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔نیتن یاہو

نیتن یاہو نے ایران کو اسرائیل پر حملے کی صورت میں سخت جواب دینے کی وارننگ دی اور غزہ میں فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسرائیل پر حملہ کیا تو ایسا جواب ملے گا جو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔نیتن یاہو

یروشلم: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک پریس کانفرنس میں ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے اسرائیل پر حملہ کیا تو انہیں ایسا جواب ملے گا جو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو حملے کی غلطی نہیں کرنی چاہیے، ورنہ اسرائیل بھرپور، طاقتور اور پوری قوت سے جواب دے گا۔

نیتن یاہو نے فلسطین کے حوالے سے بھی بیان دیا کہ وہ غزہ میں فلسطینی ریاست کے قیام کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں فلسطینی ریاست کے قیام کی باتیں ہورہی ہیں لیکن ایسا نہ پہلے ہوا ہے اور نہ آئندہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کا سکیورٹی کنٹرول برقرار رہے گا اور یہ پالیسی غزہ کی پٹی پر بھی لاگو ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وہ غزہ میں ترک اور قطری فوجیوں کے داخلے کی اجازت نہیں دیں گے۔

دوسری جانب اماراتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی فوجی جارحیت کے لیے لاجسٹک معاونت فراہم نہیں کی جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں