صدر ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ نوری المالکی کی کامیابی پر امریکا عراق کی مدد نہیں کرے گا۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر عراق میں نوری المالکی دوبارہ منتخب ہوئے تو امریکا عراق کی کوئی مدد نہیں کرے گا۔
صدر ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر اپنے پیغام میں کہا کہ اگر عراق نوری المالکی کو دوبارہ وزیر اعظم بناتا ہے تو یہ ایک غلط فیصلہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ المالکی کے دور میں عراق غربت اور بے امنی میں مبتلا رہا تھا۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکی مدد کے بغیر عراق کی کامیابی، خوشحالی اور آزادی کا امکان صفر ہے۔













