اقوام متحدہ کی خلیج میں بڑھتی عسکری سرگرمیوں پر تشویش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے خلیج میں عسکری سرگرمیوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا اور فریقین کو احتیاط برتنے کی تاکید کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اقوام متحدہ کی خلیج میں بڑھتی عسکری سرگرمیوں پر تشویش

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے خلیج میں عسکری سرگرمیوں میں اضافے پر تشویش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے فریقین کو زیادہ احتیاط برتنے کی تاکید کی اور کہا کہ ایسی کارروائیوں سے بچنا چاہیے جو حالات کو بگاڑ سکتی ہیں۔

گوتریس نے مزید کہا کہ ایران کے مسئلے کو مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے علاقائی کشیدگی کو کم کرنے کی ہر کوشش کو سراہا اور فریقین پر زور دیا کہ وہ کشیدگی کم کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں۔

دیگر متعلقہ خبریں