ایرانی صدر کی سعودی ولی عہد سے علاقائی استحکام پر بات چیت

ایرانی صدر نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات میں اسلامی ممالک کے اتحاد کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ علاقائی عدم استحکام کسی کے فائدے میں نہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایرانی صدر کی سعودی ولی عہد سے علاقائی استحکام پر بات چیت

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات میں اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی اہمیت پر زور دیا تاکہ علاقائی استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

ایرانی صدر کے دفتر کے بیان کے مطابق، پزشکیان نے تہران کے لیے مسلمان ممالک کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ علاقائی عدم استحکام کسی کے فائدے میں نہیں ہے۔ انہوں نے خطے کی سیکیورٹی کو متاثر کرنے والی نفسیاتی اور سیاسی کارروائیوں کے خلاف بھی خبردار کیا۔

پزشکیان نے اس بات کی تصدیق کی کہ ایران ہر اس عمل کی حمایت کرنے کے لئے تیار ہے جو امن، کشیدگی میں کمی اور تنازع کی روک تھام کی طرف لے جائے۔

ایرانی صدر کے دفتر نے مزید کہا کہ محمد بن سلمان نے پزشکیان کو بتایا کہ ریاض ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت یا کشیدگی کو مسترد کرتا ہے اور خطے میں پائیدار امن و سلامتی کے قیام کے لیے ایران اور دیگر علاقائی ریاستوں کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں