وزن کم کرنے کی ادویات سے برطانیہ میں خریداروں کے رجحانات میں تبدیلی

برطانیہ میں وزن کم کرنے والی ادویات کے استعمال سے خریداروں کی عادات میں تبدیلی، خوراک اور فیشن انڈسٹری متاثر ہو رہی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزن کم کرنے کی ادویات سے برطانیہ میں خریداروں کے رجحانات میں تبدیلی

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزن کم کرنے والی نئی ادویات صارفین کی زندگیوں میں نمایاں تبدیلیاں لا رہی ہیں۔ بریطانیہ میں تقریباً 25 لاکھ افراد یہ انجکشن استعمال کر رہے ہیں جس سے خوراک، ریسٹورینٹس، فیشن اور فٹنس کے شعبوں میں تبدیلیاں دیکھی جا رہی ہیں۔

یہ ادویات جسم میں بھوک، بلڈ شوگر اور ہاضمے کو کنٹرول کرتی ہیں، جس کی وجہ سے مارکیٹ میں صارفین کی ضروریات کے مطابق تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔ خوردہ فروش چھوٹی مقدار کی غذائیت والی خوراک کی طرف جا رہے ہیں، جبکہ ریسٹورینٹس اور ٹیک اوے کاروبار میں بھی تبدیلیاں نظر آ رہی ہیں۔

امریکا میں ایک سروے کے مطابق، وزن کم کرنے والی ادویات استعمال کرنے والے 63 فیصد افراد نے باہر کھانے کے خرچ کو کم کر دیا ہے۔ لندن کے کئی ریسٹورینٹ مالکان نے بتایا کہ اب زیادہ تر گاہک مشروبات کے لیے آتے ہیں یا کم مقدار میں کھانا منگواتے ہیں۔

فیشن انڈسٹری میں بھی وزن کم کرنے والے صارفین کے لیے نئے کپڑے خریدنے یا پرانے کپڑے بیچنے کے رجحان میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ جبکہ فٹنس سینٹرز میں بھی ادویات کے استعمال کی وجہ سے طلب میں اضافہ ہو رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں